مزید تاکید کے لیے کتاب میں قَدْ سے پہلے لَ لگایا گیا ہے۔ دونوں مل کر لَقَدْ لکھے جاتے ہیں۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا۔
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ بِبَدْرٍ
یقیناً اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی۔
لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ
یقیناً ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر طرح کی مثال بیان کی۔