فَإِنَّ الْمَاءَ مَاءُ أَبِي وَجَدِّي
وَبِئْرِي ذُو حَفَرْتُ وَذُو طَوَيْتُ
ترجمہ: بے شک یہ پانی میرے باپ اور دادا کا پانی ہے، اور میرا کنواں وہ ہے جسے میں نے کھودا اور جس کی دیواریں درست کیں۔
یہ کتاب کا شعری شاہد ہے۔ ذُو دونوں بار اسمِ موصول ہے، «صاحب» کے معنی میں نہیں۔
«حَفَرْتُ» اور «طَوَيْتُ» میں متعلقہ مفعول کی عائد محذوف ہے: «حَفَرْتُهَا» اور «طَوَيْتُهَا» کا مفہوم۔