تنازع: دو فعل ایک ہی بعد کے ظاہر اسم سے نحوی تعلق چاہتے ہوں۔
چار قسمیں: فاعل/فاعل، مفعول/مفعول، فاعل/مفعول، مفعول/فاعل۔
إعمال: ظاہر اسم کو کسی ایک فعل کا معمول ماننا۔ دوسرے فعل کے فاعل/مفعول کی ضرورت ضمیر یا مناسب حذف سے پوری ہوگی۔
ترجیح: بصری دوسرے فعل اور کوفی پہلے فعل کو ترجیح دیتے ہیں؛ الفرّاء کا پہلی اور تیسری قسم سے متعلق الگ قول ہے۔