وَقَدْ يُحْذَفُ فِعْلُهُ؛ لِقِيَامِ قَرِينَةٍ جَوَازًا، كَقَوْلِكَ لِلْقَادِمِ: «خَيْرَ مَقْدَمٍ».
ترجمہ: کبھی کوئی واضح قرینہ ہونے کی وجہ سے مفعولِ مطلق کا فعل حذف کرنا جائز ہوتا ہے، جیسے کسی آنے والے سے کہنا: تمہاری آمد اچھی ہو۔
قرینہ ایسی بات یا صورتِ حال ہے جس سے محذوف فعل سمجھ میں آ جائے۔ یہاں سامنے آنے والا شخص، اور اس کے استقبال کا موقع، وہ قرینہ ہیں۔