یہ نہ سمجھیں کہ ہر فعلِ نہی لازماً حاضر کی علامت تَ سے شروع ہوگا۔ نہی غائب کے صیغے کے ساتھ بھی بیان ہوسکتی ہے۔
لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ
کوئی قوم دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے۔
یہاں يَسْخَرْ واحد مذکر غائب کا مجزوم فعل مضارع ہے۔ پورا جملہ ممانعت کا مفہوم دے رہا ہے۔