وقد يتقدم الخبر على المبتدأ، نحو: «في الدار زيد».
ترجمہ: بعض اوقات خبر مبتدا سے پہلے آ جاتی ہے، جیسے گھر میں زید ہے۔
فِي الدَّارِ زَيْدٌ میں «فِي الدَّارِ» خبر مقدم سے متعلق ہے، اور «زَيْدٌ» مبتدا مؤخر ہے۔ صرف پہلے لفظ کو دیکھ کر اسے مبتدا نہ سمجھیں۔