«فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي» (رواه البخاري ومسلم)
ترجمہ: پس جس نے میرے طریقے سے بے رغبتی اختیار کی، وہ میرے طریقے پر چلنے والوں میں سے نہیں۔ (بخاری، مسلم)
«رَغِبَ عَنْ» کا معنی محض کوئی عمل نہ کر پانا نہیں بلکہ اس سے منہ موڑنا اور اسے پسند نہ کرنا ہے۔ «فَلَيْسَ مِنِّي» میں سخت تنبیہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے طریقے کو چھوڑ کر اپنے بنائے ہوئے معیار کو بہتر نہ سمجھا جائے۔
اس وعید سے یہ نتیجہ نکالنا درست نہیں کہ جس شخص کے لیے کسی خاص وجہ سے نکاح یا نفلی روزہ ممکن نہ ہو وہ لازماً اس وعید میں داخل ہو گیا۔ اصل بحث نبی ﷺ کے طریقے سے اعراض اور اپنے طریقے کو برتر بنانے کی ہے۔