صحابی1 حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے چاند دیکھنے کے بارے میں نبی کریم ﷺ کا فرمان نقل کیا۔ دو روایتوں کے مختصر حصے دیکھیے:
فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلاَثِينَ (صحیح بخاری: 1907)
آسان مفہوم: اگر بادل وغیرہ کی وجہ سے چاند نظر نہ آئے تو تیس دن پورے کر لو۔
فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدِرُوا ثَلاَثِينَ (صحیح مسلم: 1080c)
آسان مفہوم: اگر بادل وغیرہ کی وجہ سے چاند نظر نہ آئے تو تیس دن شمار کر لو۔
الفاظ کچھ مختلف ہیں، مگر یہاں بات ایک ہے: تیس دن پورے کرنا۔ دونوں روایتوں کے صحابی بھی عبداللہ بن عمرؓ ہیں۔
1. صحابی: جس نے ایمان کی حالت میں نبی کریم ﷺ سے ملاقات کی اور ایمان ہی پر وفات پائی۔