گزشتہ سبق میں کثرتِ سوال کی ایک ناپسندیدہ صورت سامنے آئی تھی۔ یہاں سؤال کو لاعلمی کا علاج بتایا گیا ہے؛ دونوں باتیں ایک دوسرے کے خلاف نہیں، کیونکہ مقصد اور نوعیت الگ ہیں۔
مفید سوال: کسی ضروری دینی، علمی یا عملی مسئلے کو سمجھنے کے لیے پوچھنا۔
بے مقصد سوال: ایسی تکرار یا بحث جو سیکھنے کے بجائے محض دوسروں کو الجھانے، وقت ضائع کرنے یا ضد کے لیے ہو۔
مثال: عربی لفظ کا معنی معلوم کرنے کے لیے استاد سے پوچھنا مفید ہے؛ جواب سمجھ آنے کے بعد محض مزاحمت کے لیے بار بار وہی بات دہرانا طلبِ علم نہیں۔