«فتنعكس الموجبة الكلية بهذا العكس كنفسها»
پس موجبہ کلیہ اس عکس میں اپنی ہی قسم، یعنی موجبہ کلیہ، کی طرف منتقل ہوتی ہے۔
اصل: ہر انسان حیوان ہے۔
عکسِ نقیض: ہر لا حیوان لا انسان ہے۔
پہلے جملے میں انسانوں کو حیوانات کے اندر رکھا گیا ہے۔ دوسرے جملے میں کہا گیا کہ جو حیوان ہی نہیں، وہ انسان بھی نہیں ہو سکتا۔ دونوں کی کیفیت ایجابی اور کمیت کلی ہے۔