«تقسيم آخر للحملية»
قضیہ حملیہ کی ایک اور تقسیم۔
اب معیار یہ ہے کہ حکم کا لحاظ کس حیثیت سے کیا گیا ہے: خارج میں موجود موضوع، ذہن میں موجود موضوع، یا واقع الامر میں موضوع کی حقیقت۔
ان تین صورتوں کے نام خارجیہ، ذہنیہ اور حقیقیہ ہیں۔ یہ شخصیہ یا محصورہ کی طرح صرف «کتنے افراد؟» کا سوال نہیں؛ یہاں اس بات کی تحقیق ہے کہ موضوع کے وجود اور حکم کا دائرہ کس حیثیت سے لیا گیا ہے۔