شکلِ اول: اوسط صغریٰ کا محمول اور کبریٰ کا موضوع۔ صغریٰ موجبہ اور کبریٰ کلیہ۔ اس سے موجبہ یا سالبہ دونوں قسم کے نتائج نکل سکتے ہیں۔
شکلِ دوم: اوسط دونوں مقدمات کا محمول۔ دونوں مقدمات کا کیفیت میں اختلاف اور کبریٰ کلیہ۔ اس سے صرف سالبہ نتیجہ نکلتا ہے۔
دونوں میں 16 ممکنہ ضربوں سے 4 منتج ضربیں رہتی ہیں، لیکن شرطوں کی نوعیت مختلف ہے۔ شکلِ اول میں ایجابِ صغریٰ لازمی تھا؛ شکلِ دوم میں صغریٰ سالبہ بھی ہو سکتی ہے، بشرطیکہ کبریٰ موجبہ کلیہ ہو۔