كل ب ج، وكل ب أ، فبعض ج أ
ہر ب، ج ہے اور ہر ب، ا ہے؛ لہٰذا بعض ج، ا ہیں۔
یہ شکلِ سوم کی پہلی ضرب ہے۔ صغریٰ بھی موجبہ کلیہ ہے اور کبریٰ بھی موجبہ کلیہ، اس لیے دونوں شرطیں پوری ہیں۔ نتیجہ موجبہ جزئیہ بنتا ہے۔
اصل دلیل یہ ہے کہ جو افراد ب کے تحت ہیں وہ سب ج کے بھی ہیں اور ا کے بھی۔ پس ب کے موجود افراد میں سے جو ج ہیں، وہ ا بھی ہوں گے۔