كل ب ج، وبعض ب أ، فبعض ج أ
ہر ب، ج ہے اور بعض ب، ا ہیں؛ لہٰذا بعض ج، ا ہیں۔
یہاں صغریٰ موجبہ کلیہ ہونے کی وجہ سے کبریٰ جزئیہ موجبہ ہو سکتی ہے۔ کبریٰ نے ب کے بعض افراد کو ا بتایا، جبکہ صغریٰ نے تمام ب کو ج بتایا؛ انہی بعض افراد میں دونوں وصف جمع ہوگئے۔
مثال:
ہر طالبِ علم انسان ہے۔
بعض طلبہ خوش نویس ہیں۔
لہٰذا بعض انسان خوش نویس ہیں۔