الحقيقة: لفظ أريد به ما وضع له، كالأسد للحيوان المفترس، والصلاة للأركان المخصوصة.
حقیقت وہ لفظ ہے جس سے وہی معنی مراد لیا جائے جس کے لیے لفظ وضع ہوا ہو؛ جیسے «اسد» سے درندہ شیر، اور «صلاۃ» سے مخصوص ارکان والی عبادت مراد ہو۔
تعریف کے الفاظ «أريد به» توجہ طلب ہیں۔ صرف یہ جاننا کافی نہیں کہ لفظ کا اصل معنی کیا ہے؛ یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس مخصوص استعمال میں متکلم کی مراد کیا ہے۔ جب استعمال مقرر معنی ہی میں ہو تو وہ حقیقت کہلاتا ہے۔