ثم بھی عطف کا حرف ہے، مگر فاء کی طرح فوری تعقیب کے بجائے اس میں تراخی یعنی وقفہ یا تاخیر کی دلالت نمایاں ہوتی ہے۔
«ثم: للتراخي»
ثم تراخی کے لیے ہے۔
«حضر زيد ثم عمرو» — زید حاضر ہوا، پھر کچھ وقفے کے بعد عمرو۔
«حضر زيد فعمرو» — زید کے عقب میں عمرو کی حاضری۔
«حضر زيد وعمرو» — دونوں حاضر ہوئے، ترتیب کا تعین نہیں۔
ان تینوں عبارتوں سے سمجھ میں آتا ہے کہ واو، فاء اور ثم ایک دوسرے کا بے قید بدل نہیں ہیں۔