لكن کا استعمال یہاں اس وقت بیان ہوا ہے جب پہلے کسی بات کی نفی کی جائے اور اس کے بعد دوسری بات کی اثباتی وضاحت پیش کی جائے۔
«لكن: للاستدراك بعد النفي»
لیکن نفی کے بعد استدراک کے لیے آتا ہے۔
«ما جاءني زيد، لكن عمرو»
میرے پاس زید نہیں آیا، لیکن عمرو آیا۔
اس جملے میں زید کی آمد کی نفی اور عمرو کی آمد کا اثبات ہو رہا ہے۔ کتاب کے مطابق لیکن کا عطف اسی وقت درست ہوتا ہے جب کلام مربوط اور متسق ہو؛ ورنہ اسے نئے مستقل کلام کی صورت سمجھنا پڑتا ہے۔