«فالأمر لغة: قول القائل لغيره على سبيل الاستعلاء: افعل»
لغت میں امر یہ ہے کہ کہنے والا برتری کے انداز میں دوسرے سے کہے: یہ کام کرو۔
«واصطلاحاً: إلزام الفعل على الغير»
اصطلاح میں دوسرے پر کسی فعل کو لازم کرنا امر کہلاتا ہے۔
لغوی تعریف میں استعلاء یعنی حکم دینے کا انداز نمایاں ہے، جبکہ اصولی تعریف حکم کے تقاضے کو سامنے رکھتی ہے۔ ہر گزارش اور مشورہ شرعی اصطلاح کے اس لازمی امر کے درجے میں نہیں آتا؛ سیاق و قرینہ اس فرق کو واضح کرتا ہے۔