وَيُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَخْذُلُ وَيَبْتَلِي عَدْلًا
اور اللہ تعالیٰ جسے چاہیں گمراہی میں چھوڑ دیں، توفیق سے محروم رکھیں اور آزمائش میں ڈالیں؛ یہ اس کا عدل ہے۔
خذلان نصرت اور توفیق سے محروم رہنا ہے، جب کہ ابتلا امتحان اور آزمائش کے معنی میں آتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا کوئی فیصلہ ظلم پر مبنی نہیں؛ وہ اپنی حکمت اور عدل کے مطابق معاملہ فرماتے ہیں۔