جب بندہ نیکی کرتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کی توفیق اور فضل حاصل ہے۔ جب نافرمانی کرتا ہے تو اس نے اپنے عطا کردہ اختیار کو خلافِ حکم استعمال کیا۔
اللہ تعالیٰ کی مشیت دونوں صورتوں کے وقوع کو محیط ہے، لیکن اس کی رضا اطاعت کے ساتھ متعلق ہے، معصیت سے نہیں۔
عدل کے ساتھ حساب و مؤاخذہ ہوتا ہے اور فضل کے ساتھ ہدایت، حفاظت اور بخشش جیسی نعمتیں ملتی ہیں۔