وَلَا غَالِبَ لِأَمْرِهِ
اور اللہ تعالیٰ کے حکم پر کوئی غالب آنے والا نہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو نہ تو کوئی رد کر سکتا ہے، نہ اس میں اپنی طرف سے ترمیم کر سکتا ہے اور نہ اس کے نفاذ کو روک سکتا ہے۔
رَدِّ قضاء، تعقیبِ حکم اور امر پر غلبہ تینوں کی نفی سے قدرتِ کاملہ ثابت ہوتی ہے۔