علم کا اختلافی مسئلہ صرف اس بات کا نہیں کہ بعض دعوے غلط نکلتے ہیں۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا حقیقت اور اس کے متعلق یقینی علم کا سرے سے انکار کیا جا سکتا ہے؟
اگر کوئی ایک گواہ غلطی کرے تو اس سے تمام شہادتوں کا اعتبار لازمًا ختم نہیں ہوتا۔ اسی طرح حواس کبھی خطا کر سکتے ہیں، مگر یہ نتیجہ نکالنا کہ ہر ادراک لازماً باطل ہے ایک بہت بڑا اضافی دعویٰ ہے جس کے لیے مستقل دلیل چاہیے۔
اس بحث میں سوفسطائی اقوال کو ان کے مضبوط اور کمزور پہلوؤں کے ساتھ الگ الگ بیان کرنا ضروری ہے۔ شک کرنا، حقیقت کا انکار کرنا اور حقیقت کو اعتقاد کے تابع سمجھنا یکساں دعوے نہیں ہیں۔