اگر بندہ اسباب اختیار کرکے نیکی یا بدی کا راستہ چنتا ہے تو اس کے اختیار کی نسبت صحیح ہے؛ اسی بنا پر جزا و سزا کا تعلق اس کے اعمال سے ہوتا ہے۔
سوال: جب نیک عمل کے لیے اللہ تعالیٰ کی توفیق ضروری ہے تو بندہ آخرت میں جواب دہ کیوں ہوگا؟
جواب: اسباب اختیار کرنا اور کسی کام کا ارادہ کرنا بندے کے کسب میں شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ جس عمل کو پیدا کرتے ہیں، وہ بندے کے قصد و اختیار کے مطابق صادر ہوتا ہے۔ محض تقدیر کا حوالہ دے کر اپنے گناہ کی ذمہ داری ساقط نہیں کی جا سکتی۔