صحت، وسعت، تمکن اور آلات کی سلامتی فعل سے پہلے ہوتی ہے۔
کسی کام کی ذمہ داری عائد ہونے کے لیے ضروری ہے کہ بندہ اس کے مناسب اسباب و صلاحیت رکھتا ہو۔ یہی وہ استطاعت ہے جس سے شرعی خطاب اور امر و نہی کا تعلق ہے۔
فعل سے پہلے کی استطاعت اور فعل کے ساتھ عطا ہونے والی توفیق دو الگ صورتیں ہیں۔ پہلے سے وسائل موجود ہو سکتے ہیں، اگرچہ کوئی شخص کسی کام کا قصد نہ کرے یا بالفعل اسے انجام نہ دے۔