لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر مکلف نہیں بناتے۔ (البقرۃ: 286)
شرعی حکم کے ساتھ وسعت و قدرت کا اعتبار ملحوظ ہے۔ جس بات کی صلاحیت بندے میں موجود نہیں، اس کے لیے اس سے وہی مطالبہ نہیں کیا جاتا جو قدرت رکھنے والے سے کیا جاتا ہے۔
تکلیف کا تعلق انسان کے پاس پہلے سے موجود بنیادی اہلیت و اسباب سے ہے؛ جبکہ فعل کا واقع ہونا اس کے اختیار اور عطا کی جانے والی توفیق کے ساتھ مربوط ہے۔