وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا
اور اللہ کے لیے لوگوں پر بیت اللہ کا حج فرض ہے، اس شخص پر جو وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو۔ (آل عمران: 97)
حج کے لیے سفر کا خرچ اور اہل و عیال کے مناسب اخراجات وغیرہ دستیاب ہوں تو شرعی استطاعت پائی جا سکتی ہے، خواہ اس وقت بندہ حج پر روانہ نہ ہوا ہو۔
اس سے واضح ہوا کہ کسی عمل کے واجب ہونے کی استطاعت، اس عمل کو بالفعل ادا کرنے کی توفیق سے جدا ہے۔