جب دلیل کے مقدمات درست طور پر ترتیب دیے جائیں اور نتیجہ واضح ہو جائے تو بعض اوقات علم نتیجے کے طور پر حاصل ہو جاتا ہے۔ دلیل پر غور کرنا، اس کی شرائط پوری کرنا اور مناظرے سے اعراض کرنا ایسے افعال ہیں جن میں انسانی اختیار کی مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں۔
لیکن نتیجہ معلوم ہونے کا وقوع اور دلیل کی طرف توجہ و استدلال کے اعمال ایک ہی چیز نہیں۔ متکلمین نے اسی وجہ سے سوال اٹھایا کہ ایمان کو علمی حقیقت کہیں تو تکلیف و اختیار اس کے ساتھ کیسے متعلق ہوں گے۔
اس کی ایک توضیح یہ ہے کہ معرفت کے بعد قبول، اذعان اور عدمِ جحود کا پہلو ایمان میں معتبر ہے۔