بعض قدیم منکرینِ رسالت نے کہا کہ انسانی عقل اپنی ضرورتوں کے لیے کافی ہے؛ اس لیے نبی کی حاجت نہیں۔ دوسری طرف کچھ نے یہ شبہ پیش کیا کہ اگر کسی رسول کی بات عقل سے موافق ہو تو رسول غیر ضروری، اور اگر عقل کے خلاف ہو تو اس کی بات ناقابلِ قبول ہوگی۔
اس استدلال میں عقل سے معلوم ہونے والی کلی بات اور وحی سے ملنے والی تفصیل و خبر کو یکساں فرض کر لیا گیا ہے۔ عقل کسی حکم کی مصلحت یا امکان سمجھ سکتی ہے، مگر اس کے خاص وقت، مقدار، طریقے اور اخروی نتیجے کا علم ہمیشہ خود پیدا نہیں کر سکتی۔
رسل کا محتاج ہونا عقل کی توہین نہیں، بلکہ انسانی علم کی حد پہچاننا ہے۔