فَلَوِ اجْتَمَعَ الْخَلْقُ كُلُّهُمْ عَلَى شَيْءٍ كَتَبَهُ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِ أَنَّهُ كَائِنٌ لِيَجْعَلُوهُ غَيْرَ كَائِنٍ لَمْ يَقْدِرُوا عَلَيْهِ
اگر ساری مخلوق مل کر کسی ایسے امر کو، جس کا وقوع لکھ دیا گیا ہے، واقع ہونے سے روکنا چاہے تو ایسا نہیں کر سکتی۔
اللہ تعالیٰ کے علم میں جو معاملہ جس طرح ہونا ہے، وہ اسی طرح ہوگا۔ مخلوق کی اجتماعی کوشش بھی اللہ تعالیٰ کے علم اور قطعی فیصلے کو غلط ثابت نہیں کر سکتی۔ تقدیرِ مبرم کا تعلق اسی ثابت شدہ حکم سے ہے۔