وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ
تم جہاں کہیں بھی ہو، وہ تمہارے ساتھ ہے۔ (الحدید: 4)
معیت کی تشریح میں علم، قدرت اور احاطے کا بیان آتا ہے۔ ابو العباس الفاسیؒ کی توضیح میں یہ تینوں معانی موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر حالت سے باخبر اور ہر مخلوق پر قادر ہے؛ اس معیت میں جسمانی اتصال لازم نہیں آتا۔