وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ
اس کی کرسی نے تمام آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے۔ (البقرہ: 255)
اس آیت سے کرسی کا ذکر اور اس کی عظمت و وسعت ثابت ہوتی ہے۔ عرش اور کرسی دونوں کا اقرار لازم ہے، لیکن ان کے متعلق ایسی کیفیت بیان کرنا درست نہیں جس کی وحی میں تعیین نہ ہوئی ہو۔