وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطًا
اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ (النساء: 126)
ہر چیز پر اللہ تعالیٰ کا احاطہ ثابت ہے۔ اس احاطے کو کسی جسم کی طرح چاروں طرف سے گھیر لینے یا ایک جگہ میں محدود ہو جانے کا معنی نہیں دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کی شان مخلوق کے اندازوں اور جسمانی کیفیتوں سے پاک ہے۔