أَلَسْتَ تَرَى أَنْ قَدْ أَتَيْتَ بِمُؤَيَّدِ میں ظاہراً سامنے والے سے دیکھنے یا سمجھنے کا سوال کیا گیا ہے، مگر شکایت کرنے والے کو جواب کا انتظار نہیں۔ وہ واقعے کے سنگین ہونے پر مخاطب کو متنبہ کر رہا ہے۔
یہ استفہامِ انکاری و توبیخی کا انداز ہے۔ اسی کے بعد مَاذَا تَرَوْنَ دوسرا سوال آتا ہے، لیکن اس بار مخاطب ایک فرد نہیں بلکہ لوگوں کی جماعت ہے۔ انفرادی سرزنش سے اجتماعی رائے کی طرف انتقال منظر میں تناؤ پیدا کرتا ہے۔