مع قرينة مانعة عن إرادته
ایسے قرینے کے ساتھ جو حقیقی معنی مراد ہونے سے روکتا ہو۔
تعریفِ مجاز میں یہ قید ضروری ہے مگر اس کی تعبیر پر غور بھی لازم ہے۔ کوئی قرینہ محض حقیقی معنی کا نہ ہونا بتا سکتا ہے، جبکہ بلاغی مجاز میں متکلم کا مقصود کسی مناسب تعلق سے دوسرے معنی تک پہنچانا ہوتا ہے۔
«فرس» کہہ کر کتاب کی طرف اشارہ کرنے کی مثال میں اشارہ گھوڑے کی موجودگی کی نفی تو کرسکتا ہے، مگر اس سے لفظِ «فرس» اور «کتاب» کے درمیان کوئی معتبر بلاغی علاقہ خود بخود ثابت نہیں ہوتا۔ غلطی اور مجاز کے درمیان یہی بنیادی حد ہے۔