مجازِ لغوی کے اندر تمام صورتوں کا علاقہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ جہاں لفظ ایک چیز کے لیے دوسری سے مشابہت کی بنیاد پر مستعمل ہو وہاں استعارہ کہلاتا ہے۔ جہاں تعلق سببیت، جزئیت، محلیت یا دوسری غیر مشابہ نسبت ہو وہاں مجازِ مرسل کی صورت بنتی ہے۔
رأيت أسداً يخطب
میں نے ایک شیر دیکھا جو خطبہ دے رہا تھا۔
اس میں بہادر خطیب اور شیر کے درمیان جامع شجاعت ہے۔ اس کے برخلاف اگر کسی مقام میں رہنے والوں کی جگہ وہ مقام بول دیا جائے تو اس تعلق کی نوع مشابہت نہیں ہوگی۔ اسی فرق سے مجاز کی قسم مقرر ہوتی ہے، نہ کہ لفظ کا صرف غیر حقیقی ہونا۔