«فَوَسْوَسَ إِلَيْهِ الشَّيْطَانُ»
پس شیطان نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالا۔
«قَالَ يَا آدَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَىٰ شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَمُلْكٍ لَا يَبْلَىٰ»
اس نے کہا: اے آدم! کیا میں تمہیں ہمیشگی کے درخت اور ایسی بادشاہی کا پتا نہ دوں جو ختم نہ ہو؟
پہلے فقرے کو سن کر سوال پیدا ہوتا ہے: شیطان نے کیا وسوسہ ڈالا؟ دوسرا فقرہ اسی وسوسے کے الفاظ کھول دیتا ہے۔ «قَالَ» کی مدد سے بیان کی نوعیت معلوم ہوتی ہے۔ جملوں کے درمیان واو نہ لانا اسی مقدر سوال کے جواب کی مناسبت سے ہے۔