دو جملوں میں معنوی مناسبت بھی ہو اور اس سے پہلے کوئی تیسرا جملہ یا متعلقہ فقرہ بھی موجود ہو تو واو کا اضافہ سامع کو دوسرے جملے کو غلط مقام پر معطوف سمجھا سکتا ہے۔ یہیں فصل مفہوم کی حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے۔
اصل قاعدہ یہ ہے کہ جس جملے سے عطف مقصود ہے اور جس جملے پر عطف کا وہم ہوتا ہے، ان دونوں میں فرق کیا جائے۔ اگر وصل سے غلط تعلق زیادہ نمایاں ہوگا تو دونوں اصل جملوں کو بغيرِ واو لانا مناسب ہے، اگرچہ ان کے معانی میں قرب ہو۔