مَا ضَرَبَ زَيْدٌ إِلَّا عَمْرًا
زید نے عمرو کے سوا کسی کو نہیں مارا۔
مَا ضَرَبَ عَمْرًا إِلَّا زَيْدٌ
عمرو کو زید کے سوا کسی نے نہیں مارا۔
پہلے جملے میں ضربِ زید کا دائرہ مفعول کے اعتبار سے محدود ہے؛ دوسرے میں ضربِ عمرو کی نسبت فاعل کے اعتبار سے محدود ہے۔
دونوں جملوں میں نفی اور «إلا» موجود ہیں، لیکن مقصور علیہ مختلف ہے۔ اس لیے صرف ادات پہچان لینا کافی نہیں؛ ادات کے بعد آنے والے لفظ کی نحوی حیثیت بھی دیکھنا ضروری ہے۔