في اصطلاح به التخاطب
اس اصطلاح میں جس کے مطابق گفتگو کی جا رہی ہو۔
ایک لفظ کسی خاص علمی یا عملی جماعت میں مستقل اصطلاح بن سکتا ہے۔ اگر سننے والا اس اصطلاح کو نظرانداز کرکے صرف عام لغوی معنی دیکھے تو وہ ایک حقیقی اصطلاحی استعمال کو مجاز سمجھ سکتا ہے۔ یہاں مقامِ تخاطب محض جملے کے ساتھ موجود حالات کا نام نہیں بلکہ الفاظ کے مقررہ اصطلاحی استعمال کا تعین بھی ہے۔
اس قید کے ساتھ دوسری شرط بھی ضروری ہے: مجاز میں حقیقی معنی کی مراد سے روکنے والی قرینہ ہوتی ہے۔ اصطلاح کی تعیین اور قرینۂ مانعہ مختلف کام کرتے ہیں؛ پہلی صحیح وضع بتاتی ہے اور دوسری موجودہ استعمال میں حقیقی مراد کو روکتی ہے۔