فَهُوَ لَيْسَ مِنَ الْمَجَازِ فِي شَيْءٍ
یہ اس اعتبار سے سرے سے مجاز نہیں ہے۔
کسی شخص کو «انسان» کہنا حقیقت ہے، خواہ اس کا نام زید ہو یا عمرو۔ لفظ «انسان» کی وضع عمومی جنس کے لیے ہے اور زید اسی کے افراد میں داخل ہے۔ یہاں نہ نئی جنس فرض کرنی پڑی نہ لفظ کو اس کے اصل استعمال سے باہر لے جانا پڑا۔
لیکن «أسد» کی اصل جنس میں شجاع آدمی حقیقتاً داخل نہیں۔ جب اسے شیر کہا جائے تو مجازی تحلیل درکار ہوتی ہے۔ مجازِ عقلی کے قائل کی کوشش یہ دکھانا ہے کہ پہلے اس کے لیے شیر کی فردیت کا ادعاء کیا گیا، پھر اسی کے مطابق لفظ بولا گیا۔