«إِنَّ الثَّمَانِينَ وَبُلِّغْتَهَا قَدْ أَحْوَجَتْ سَمْعِي إِلَى تَرْجُمَانٍ»
بلاشبہ اسّی برس کی عمر نے—اللہ تمہیں اس عمر تک پہنچائے—میرے کانوں کو بات سمجھانے والے کا محتاج بنا دیا ہے۔
«وَبُلِّغْتَهَا» سامع کے حق میں دعائیہ مفہوم رکھتا ہے۔ اصل اسناد «إِنَّ الثَّمَانِينَ ... قَدْ أَحْوَجَتْ» ہے؛ درمیان کی دعا اسناد کا حصہ نہیں۔ لہٰذا دعا نکال دینے سے خبر اپنی نحوی ساخت کے ساتھ باقی رہتی ہے، اگرچہ خطاب کا لطف کم ہو جاتا ہے۔