«وَإِمَّا بِالتَّكْمِيلِ، وَيُسَمَّى الِاحْتِرَاسَ أَيْضًا»
یا کلام میں تکمیل کے ذریعے زیادتی ہو، اور اسے احتراس بھی کہتے ہیں۔
تکمیل وہاں ہوتی ہے جہاں سابق الفاظ سے خلافِ مقصود کا توہم پیدا ہونے کا امکان ہو اور بعد کا اضافہ اس غلط فہمی کو دفع کردے۔ اس میں فائدہ محض کسی حکم کو مزید زور دے کر دہرانا نہیں؛ مفہوم کے کسی نازک رخ کو محفوظ کرنا ہے۔ اس نام کی مناسبت یہ ہے کہ اضافی عبارت مقصود معنی کی حفاظت کرتی ہے۔