«لازم» کی ایک توضیح یہ ہے کہ جس معنی کا ذکر کیا گیا ہو وہ اپنے مطلوب سے اعم یا اخص ہو سکتا ہے۔ مثلاً کوئی صفت دوسری صفت کے ساتھ غالباً پائی جاتی ہو مگر اس سے زیادہ اشخاص پر بھی صادق آسکتی ہو۔
اگر نسبتِ عموم و خصوص کو حقیقی منطقی تساوی سمجھ لیا جائے تو لازم کی مثالیں مشکل ہو جائیں گی۔ اس لیے ان اصطلاحات کا استعمال اس بات پر موقوف ہے کہ کلام میں مقصود لزومِ عقلی ہے یا عرفی و عادی ملازمت۔
طویل النجاد، جبان الكلب اور مهزول الفصيل کی مثالوں میں اجتماعی عادت اور معروف علامات کا کردار خاص اہمیت رکھتا ہے۔