«يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ»
وہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالتے ہیں، یعنی انگلیوں کے سرے کانوں میں رکھتے ہیں۔
سورۂ بقرہ کی اس تعبیر میں «أَصَابِع» پوری انگلیوں کا لفظ ہے، جبکہ کان میں داخل ہونے والا حصہ انامل، یعنی انگلیوں کی پوریں ہیں۔ پس کل کا لفظ بول کر اس کا جز مراد لیا گیا۔
پوری انگلی کا کان میں سما جانا معمول کے لحاظ سے مقصود نہیں۔ اس طرح لفظ کا انتخاب منظر کی شدت اور اضطراب کو بھی نمایاں کرتا ہے۔