«عاداتُ الساداتِ ساداتُ العاداتِ»
بزرگوں کی عادتیں عادتوں میں بہترین ہیں۔
پہلے حصے میں عادات مضاف اور سادات مضاف الیہ ہے۔ دوسرے حصے میں الفاظ کی ترتیب اور نحوی نسبت الٹ گئی: «سادات» مضاف اور «عادات» مضاف الیہ بن گیا۔
اس مثال میں صرف ایک ہی لفظ دہرانا اصل مقصود نہیں، بلکہ دونوں لفظوں کا باہمی رشتہ الٹ کر معنی میں زور پیدا کرنا ہے۔ پہلا حصّہ ایک مخصوص جماعت کی عادتوں کی شناخت ہے؛ دوسرا ان کی فضیلت کا دعویٰ ہے۔