زَيْدٌ شَاعِرٌ لَا كَاتِبٌ
زید شاعر ہے، کاتب نہیں۔
اگر مخاطب زید میں شاعری اور کتابت دونوں کا اعتقاد رکھتا ہو تو «لا كاتب» اس شرکت کو ختم کرتا ہے؛ اس حیثیت سے اسے قصرِ افراد کے مناسب مقام میں لایا جاتا ہے۔ اصل معیار الفاظ کی شکل کے ساتھ مخاطب کا اعتقاد بھی ہے۔