کسی تعبیر میں دونوں جملوں کا ایک ہی فرد کے متعلق ہونا، یا لفظی مناسبت ہونا، وصل کا مکمل معیار نہیں۔ ممکن ہے دونوں جملے ایک ہی شخص سے متعلق ہوں لیکن ایک دوسرے کی تاکید، تفسیر یا جوابِ سوال ہوں؛ ایسے مقام میں فصل زیادہ مناسب ہوگا۔
جامع کے ساتھ استقلالِ حکم اور عدمِ مانعِ عطف کا بھی اعتبار ہے۔ محض اشتراکِ مصداق پر اعتماد کرکے ہر جگہ واو لانا پہلے پڑھے ہوئے مواضعِ فصل کی حکمت سے ٹکراتا ہے۔