«موت درندے کی طرح ہے» ایک صریح تقابل ہے؛ «موت نے ناخن گاڑ دیے» میں تقابل کے بجائے درندے کی فعلی خاصیت خود موت کی طرف منسوب ہوتی ہے۔
یہی فرق تخییلیہ کی بلاغی قوت پیدا کرتا ہے۔ سامع یہ نہیں سنتا کہ موت کے حملے میں درندے جیسی سختی ہے؛ وہ خود اس سختی کی تصویری حرکت سن رہا ہوتا ہے۔
مگر اس سے حقیقی وجود کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ تخیل کے اندر نسبت کا اثبات اور خارج میں اس نسبت کا وقوع دو مختلف احکام ہیں۔