دو جملوں میں عقلی نسبت کبھی تماثل یا تضایف سے بنتی ہے؛ مثلاً باپ اور بیٹے کا تعلق باہمی نسبت رکھتا ہے۔ اس کے برعکس جامعِ وہمی کے تحت تقابل اور تضاد ایسی جہت ہیں جن میں ایک چیز کا تصور دوسری کو مقابل کے طور پر حاضر کرتا ہے۔
هَذَا أَبٌ وَهَذَا ابْنٌ.
یہ باپ ہے اور یہ بیٹا ہے۔
حَضَرَ الْغَنِيُّ وَجَاءَ الْفَقِيرُ.
دولت مند حاضر ہوا اور فقیر آ گیا۔
پہلے میں نسبتِ ابوت و بنوت، دوسرے میں غنی و فقیر کا تقابل نمایاں ہے۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ جس کلام میں دو متضاد الفاظ آئیں وہ خود بخود دو مستقل خبری جملوں کے وصل کا حکم ثابت کر دیتا ہے؛ ہر مقام پر اسناد اور سیاق بھی دیکھنا ہوگا۔