فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
کاش ہمیں ایک بار واپس جانے کا موقع مل جائے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہو جائیں۔ (الشعراء: 102)
یہاں كَرَّةً سے مراد دوبارہ لوٹنے کی باری یا واپسی کا موقع ہے۔ کلام کا زور اس غیر متوقع واپسی کی آرزو پر ہے جس سے گزرے ہوئے فیصلے کی تلافی کی خواہش ظاہر ہوتی ہے۔
«لو» اگرچہ اصل میں شرطیہ معنی رکھتا ہے، لیکن اس مقام پر حسرت کے ساتھ تمنّی کا معنی غالب ہے۔ فَنَكُونَ مطلوب واپسی کے نتیجے کے طور پر آیا ہے، جس کا نحوی پہلو آگے آئے گا۔